ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سماجوادی پارٹی دلتوں سے محبت کا دکھاوا صرف ووٹ کے لیے کر رہی: مایاوتی

سماجوادی پارٹی دلتوں سے محبت کا دکھاوا صرف ووٹ کے لیے کر رہی: مایاوتی

Mon, 08 Nov 2021 20:45:44    S.O. News Service

لکھنؤ،8؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) سماجوادی پارٹی (ایس پی) پر دلت پیار کا دکھاوا کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ ذات۔ پات کی دشمنی میں ایس پی نے اپنے میعاد کار میں دلت و پچھڑے سماج کے عظیم سنتوں کے نام سے شروع کیے گئے پروجکٹوں، اداروں کے نام تبدیل کر دئیے تھے۔

مایاوتی نے پیر کو ٹوئٹ کیا کہ 'ایس پی شروع سے ہی دلتوں و پسماندہ سماج پر پیدا ہونے والے سنتوں، گروؤں و مہاپرشوں کی توہین کا ارتکاب کرتی رہی ہے جس کی اہم مثال ہے ضلع فیض آباد میں بنایا گیا نیا امبیڈکر نگر ضلع۔ بھدوہی کو نیا ضلع سنت رویداس نگر بنانے کی بھی انہوں نے مخالفت کی اور ایس پی نے اس کا نام تک تبدیل کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ 'اسی طرح سے یوپی کے متعدد اداروں و اسکیمات وغیرہ کے نام ذاتی دشمنی کی وجہ سے تبدیل کئے گئے ہیں۔ ایسے میں ایس پی کے ذریعہ دلت عظیم شخصیات اور ان کے ماننے والوں کے تئیں عزت و تکریم و سیکورٹی کی امید کیسے کی جاسکتی ہے۔ چاہے اب یہ پارٹی ان کے ووٹ کی خاطر کتنی بھی ناٹک بازی کیوں نہ کر لے۔


Share: